14 اکتوبر، 2024، 12:17 PM

چھٹی "عالمی میڈیا کانفرنس" چین میں شروع

چھٹی "عالمی میڈیا کانفرنس" چین میں شروع

چھٹی عالمی میڈیا سمٹ کانفرنس آج صبح چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے دارالحکومت اورمچی میں شروع ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چھٹی "عالمی میڈیا کانفرنس" چین میں شروع ہو گئی ہے۔

یہ کانفرنس آج "اورمچی" شہر میں ہو رہی ہے جو کہ خود مختار علاقے "سین کیانگ" کا دارالحکومت ہے۔

اس کانفرنس کا موضوع "مصنوعی ذہانت اور میڈیا کی تبدیلیاں" ہے اور اس اجلاس میں 106 ممالک سے ۵۰۰  سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر سے 208 نمائندگان، سرکاری اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیدار شریک ہیں۔

اس اجلاس میں مہر میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مہدی رحمتی، مہر میڈیا گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ احمد مداحی بھی شریک ہیں۔

News ID 1927393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha