13 اکتوبر، 2024، 10:15 AM

یمنی فوج کے میزائل حملے، صہیونی بندرگاہ ایلات کی سرگرمیاں معطل

یمنی فوج کے میزائل حملے، صہیونی بندرگاہ ایلات کی سرگرمیاں معطل

یمنی فوج کی جانب سے مسلسل میزائل حملوں کی وجہ سے صہیونی بندرگاہ ایلات کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور دیگر مقامات پر صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے شروع کیے ہیں۔

مصری ویب سائٹ الشروق نے یمنی فوج کے حملوں کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران یمنی فوج کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد صہیونی بندرگاہ ایلات کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

بندرگاہ کے حکام نے یمنی فوج کے حملوں کے اثرات کے بارے میں کہا ہے کہ میزائل حملوں کی وجہ سے بندرگاہ کی 85 فیصد سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں۔ یمنی فوج بندرگاہ کی جانب آنے والی کشتیوں کو حملوں کا نشانہ بنارہی ہے۔

ویب سائٹ نے مزید کہا ہے کہ بندرگاہ کے حکام نے اقتصادی بحران سے بچنے اور بندرگاہ کو فعال رکھنے کے لئے نتن یاہو کابینہ سے مالی مدد کا تقاضا کیا ہے۔

News ID 1927370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha