11 اکتوبر، 2024، 10:37 AM

بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار کشتی پر میزائل حملہ کیا، یمنی فوج

بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار کشتی پر میزائل حملہ کیا، یمنی فوج

یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار کشتی پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ ہند میں کشتیوں پر حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یمنی فوج نے سمندر میں دو کاروائیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار کشتی اولمپک سپرٹ پر بلیسٹک میزاحلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کشتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

دوسرا حملہ بحیرہ ہند میں ہوا جس میں یمنی فوجی جوانوں نے میزائلوں کی مدد سے ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ 

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کی طرف سے وارننگ کے باوجود کشتی کا مالک صہیونی بندرگاہوں کی طرف کشتی کو لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے خاتمے تک بحیرہ احمر کے علاقے میں کاروائیاں جاری رہیں گی۔

News ID 1927330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha