2 اکتوبر، 2024، 12:18 PM

اگر صیہونیوں نے حماقت کی تو انہیں اس سے کہیں زیادہ تباہ کن جواب ملے گا، صدر پزشکیان

اگر صیہونیوں نے حماقت کی تو انہیں اس سے کہیں زیادہ تباہ کن جواب ملے گا، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم ایرانی قوم کی عزت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرتے، صیہونی آئرن ڈوم شیشے بھی زیادہ نازک ثابت ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان حکومتی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے آپریشن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ صیہونی آئرن ڈوم شیشے سے بھی زیادہ نازک ہے۔

انہوں نے مسلح افواج کے کل رات کے قابل فخر آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ قومی عزت و وقار پر کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرتے اور اگر یہ رجیم کوئی حماقت کرنا چاہتی ہے تو  اس سے کہیں زیادہ تباہ کن جواب ملے گا۔

News ID 1927118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha