1 اکتوبر، 2024، 10:35 PM

امریکہ کی حماقت کی صورت میں جوابی کاروائی کے لئے پوری طرح تیار ہیں، یمن

امریکہ کی حماقت کی صورت میں جوابی کاروائی کے لئے پوری طرح تیار ہیں، یمن

صیہونی حکومت کے جرائم پر ایران کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے یمنی حکام نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی حماقت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے صیہونی حکومت کے جرائم پر ایران کے میزائل جواب کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے غاصب رجیم کے خلاف   ایک جائز جوابی کارروائی قرار دیا۔

المشاط نے ایران کے ساتھ یمن کے موقف کا بھی اعلان کرتے ہوئے مزید کہا: ہم امریکہ کو آگ سے کھیلنے سے خبردار کرتے ہیں۔ اسرائیلی دشمن کے جرائم پر اسے سزا ملنی چاہیے۔ اگر امریکہ نے کوئی احمقانہ فیصلہ کیا تو ہم اس کے خلاف سخت اقدامات کرنے کو تیار ہیں۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے بھی ایران کی جوابی کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: صیہونی دشمن کے خلاف ڈٹ جانا اور اس کا مقابلہ کرنا ہی اس کی لبنان، فلسطین اور خطے کے خلاف جارحیت کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔ 

News ID 1927099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha