29 ستمبر، 2024، 8:52 PM

پاکستانی پولیس کا اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بہیمانہ تشدد + ویڈیو

پاکستانی پولیس کا اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بہیمانہ تشدد + ویڈیو

ذرائع ابلاغ میں پاکستانی پولیس کی جانب سے "سید حسن نصر اللہ" کی شہادت پر صیہونی رجیم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کی تصاویر شائع کی گئیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج اتوار کو پاکستان کے شہر کراچی میں  مظاہرین نے صیہونی رجیم کے حملے میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر غاصب رجیم کے خلاف احتجاجی  ریلی نکالی۔ اس دوران پاکستانی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔ 


میڈیا نے اسرائیل کے خلاف نکالی گئی اس ریلی کے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے پر تشدد اور بہیمانہ سلوک کی تصاویر شائع کیں۔

  مظاہرین نے لبنان کی حزب اللہ سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے شہادت پر صیہونی رجیم کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے شہر کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے پر امن احتجاج کرنا چاہا لیکن اس دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز اور پولیس نے امریکی قونصل خانے کی طرف جانے والی تمام سڑکوں اور راستوں کو بند کر دیا تاکہ مظاہرین کو وہاں پہنچنے سے روکا جا سکے۔

 کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرین اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔

News ID 1927033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha