مہر رپورٹر کے مطابق، آج پاکستان کے شہر لاہور میں مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے امریکی قونصل خانے کے سامنے صیہونی رجیم کی دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہید سید حسن نصر اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے جرائم کی حمایت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے کیا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی نے مہر کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاجی ریلی رہبر معظم انقلاب سے تجدید بیعت اور شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی تعظیم کے لیے نکالی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم رہبر معظم کو یقین دلاتے ہیں اور اس عظیم شہید کے خون کی قسم کھاتے ہیں کہ کبھی بھی مزاحمت کا راستہ ترک نہیں کریں گے اور محور مقاومت سے ہرگز جدا نہیں ہوں گے۔
پاکستان کے اس مذہبی رہنما نے مزید کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں جہاد کے لئے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ