29 ستمبر، 2024، 4:34 PM

لاہور میں اسرائیل جارحیت کے خلاف امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی ریلی؛

ملتِ پاکستان سید علی خامنہ ای کے اشارہ کی منتظر ہے/ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے

ملتِ پاکستان سید علی خامنہ ای کے اشارہ کی منتظر ہے/ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور عالم اسلام کے عظیم اور نڈر مجاہد سید حسن نصراللہ کی شہادت میں ملوث عالمی سامراج اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف دنیا بھر کی طرح پاکستان میں یوم احتجاج منایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور عالم اسلام کے عظیم اور نڈر مجاہد سید حسن نصراللہ کی شہادت میں ملوث عالمی سامراج اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف دنیا بھر کی طرح پاکستان میں یوم احتجاج منایا گیا۔ لاہور میں اسمبلی ہال سے امریکی قونصلیٹ تک حمایت مظلومین فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،مجلس وحدت مسلمین اور تحریک بیداری کے قائدین نے کی۔ریلی میں لاہور اور گرد و نواح سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 ریلی کے شرکا نے فلسطین کے پرچم، سید حسن نصر اللہ کی تصویریں،بینرز، اور احتجاجی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سٹرک پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکا ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کیساتھ اظہار برات کرتے رہے۔ ریلی کے شرکا امریکہ اور اسرائیل کیخلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ فضاء مسلسل ساڑھے 5 گھنٹے مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف،مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ جواد نقوی نے مرکزی خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی نابودی کا آغازہے۔ملت اسلامیہ شہادتوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی ہے اور نہ ہٹے گی۔ ہم نے اپنے رول ماڈل امام حسین علیہ السلام سے شہادت کا درس لیا ہے ہمیں کربلا سے دین اسلام کے لیے اپنی جان مال قربان کرنے کا درس حاصل کیا۔انشاء اللہ جلد ہم سب مقبوضہ بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے۔ملت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں عالمِ اسلام کے ساتھ ہے اورولی امر المسلمین سید علی خامنہ ای کے اشارہ کی منتظر ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت اُمت مسلمہ میں ایک نئے انقلابی جذبے کو جنم دے گی شہید سید حسن نصراللہ لشکر شہداء کے سردار اور ماتھے کا جھومر ہیں، سید کی شہادت تحریک مقاومت کی پائیداری اور جارح اسرائیل کی نابودی کا باعث ہوگی۔غاصب صیہیونی ریاست اسرائیل نے ظلم و جبر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا۔ اسلام کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیئے کہ دینِ، راہِ خدا کے مجاہدین اور عشاق امام عالی امام مقام امام حسین علیہ السلام، خدا کے راستے میں شہید ہونے سے نہیں ڈرتے اور ہمیشہ سے دنیا کے مستکبروں کے مقابلے میں میدان میں ڈٹے رہیں گے۔ بلا شبہ اس عظیم انسان کا خون مزاحمت کے درخت کو مزید تقویت دے گا۔شہید حسن نصر اللہ دنیائے اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور مقامات مقدسہ کے نڈر مدافع تھے۔ استکباری و صیہونی قوتیں انہیں ایک تیز دھار ننگی تلوار سے زیادہ خطرناک سمجھتی تھیں۔ان کی زندگی کاواحد مقصد اسلام کی سربلندی اور دشمنان اسلام کی نابودی تھا۔وہ زندگی میں کبھی کسی دنیاوی خدا سے مرعوب نہیں ہوئے۔ شہادت سے ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہوا اور ایک ایسا خلا پیدا پیدا ہواجو کبھی پر نہیں ہوگا۔ عالمی استعمار خوفزہ ہوکر حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے یہ سانحہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں رہتی دنیا تک یہ روز یاد رکھا جائے گا۔ہم شہداء سے یہ عہد کرتے ہیں کہ شہید کے پیروکار کسی صورت استعمار دشمنی کو ترک نہیں گے۔
 

News ID 1927022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha