مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے بیت المقدس کی آزادی کی جنگ میں اپنے ایک اور مجاہد کی شہادت کی تصدیق کی۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ شفیق خزعل عرف زہبر بیت المقدس کی آزادی کی جنگ میں شہید ہوگئے ہیں، وہ 1970 میں جنوبی لبنان کے شہر عیناثا میں پیدا ہوئے۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے "طوفان الاقصیٰ" آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، لبنانی حزب اللہ نے فلسطین اور غزہ کی مزاحمت پر دباؤ کم کرنے کی غرض سے شمال میں صیہونی فوجیوں کو انگیج رکھنے کے لیے مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی ٹھکانوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھاری کارروائیاں کی ہیں۔
اس سلسلے میں صہیونی میڈیا نے بارہا اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا غلبہ ہے اور صہیونی فوج اس علاقے میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ