مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے گذشتہ روز صہیونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہادر اور اعلی کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت پر حزب اللہ کے بھائیوں اور لبنانی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اس مصیبت میں ہم بھی حزب اللہ اور لبنان کے ساتھ شریک ہیں۔
حماس نے کہا ہے کہ شہید ابراہیم عقیل نے بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں اپنی جان قربان کردی ہے۔ ہمیں اللہ کی نصرت اور وعدے پر راسخ ایمان ہے۔
فلسطینی تنظیم نے حزب اللہ کی جانب سے غزہ کے عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب فلسطینی لبریشن فرنٹ نے بھی کہا ہے کہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کے بعد ہم سوگوار ہیں۔ صہیونی حکومت کو جارحیت کے بدلے سخت جواب ملے گا۔
آپ کا تبصرہ