21 ستمبر، 2024، 8:01 AM

آج کوئی ایرانی سرزمین پر حملے کی جرائت نہیں کرسکتا، صدر پزشکیان

آج کوئی ایرانی سرزمین پر حملے کی جرائت نہیں کرسکتا، صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے فوجی پریڈ کے دوران مسلح افواج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران ایک طاقت بن چکا ہے اور کوئی بھی ایرانی سرزمین پر حملے کی جرائت نہیں کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے مزار پر حاضری دی اور مسلح افواج کے جوانوں کے پریڈ کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر مسلح افواج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے دستے ہماری زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کے نگہبان ہیں۔ اسی وجہ سے ہم افتخار کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم دنیا کے سامنے ببانگ دھل اعلان کرتے ہیں کہ ہم خود اپنے ملک کا اتحاد کے ساتھ دفاع کرتے ہیں۔ ہم اسلامی ممالک آپس میں متحد ہوکر خطے کی سیکورٹی کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اپنی عزت اور سربلندی کا دنیا والوں کے سامنے عملی طور پر مظاہر کرسکتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم اتحاد اور اتفاق کے ساتھ خونخوار اسرائیلی حکومت کو فلسطینی عوام پر ظلم و ستم سے روک سکتے ہیں۔ اگر ہمارے درمیان اتحاد ہو تو اسرائیل جرائم کا مرتکب نہیں ہوگا۔

انہوں نے ایران کی دفاعی اور فوجی طاقت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی بھی طاقت ایران کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ہے۔ ہم مسلح افواج کے جوانوں پر فخر کرتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اپنی مدبرانہ حکمت عملی کے ساتھ ایرانی قوم کو سربلندی کی طرف لے جارہے ہیں۔

News ID 1926793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha