مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکی شہر نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ عراقچی اقوام متحدہ کے 79 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اتوار کے دن نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر پزشکیان نیویارک میں عالمی ادارے کے کئی اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطحی وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ