18 ستمبر، 2024، 5:09 PM

امریکہ کو بیروت میں اسرائیلی حملے کی اطلاع تھی، صیہونی ذرائع کا انکشاف

امریکہ کو بیروت میں اسرائیلی حملے کی اطلاع تھی، صیہونی ذرائع کا انکشاف

ایک صہیونی ذریعے نے لبنان میں دہشت گردی کی کارروائی سے عین قبل اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، اسرائیلی نیوز سائٹ واللا کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان  ٹیلی فونک گفتگو کے دوران گیلنٹ نے اپنے امریکی ہم منصب کو بتایا کہ صیہونی حکومت لبنان میں ایک سخت کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

المیادین نیوز چینل نے بھی اطلاع دی کہ تل ابیب نے واشنگٹن کو بیروت میں اپنی دہشت گردانہ کارروائی سے آگاہ کیا۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے کے بارے میں واشنگٹن کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

ملر نے دعویٰ کیا: امریکہ اس حملے میں ملوث نہیں تھا، واشنگٹن کو اس واقعے کے بارے میں پہلے سے علم نہیں تھا اور ہم فی الحال اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

News ID 1926736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha