مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دہشت گرد سائبر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں اور دہشت گرد کاروائیوں کے بعد فلسطینیوں کے پاس مقاومت اور مسلح جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے بعض عالمی ممالک کی حمایت کے ساتھ فلسطینی عوام کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صہیونی حملوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی کاروائیوں کو عالمی سطح پر حریت پسندی کے طور پر قبول کی جاچکی ہے۔
ایروانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور روک دینا چاہئے۔ فلسطین کے بحران کی پوری ذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے سائبر دہشت گردی کرتے ہوئے بیروت میں پیجر ڈیوائسز کو دھماکوں سے اڑا دیا جس میں اسلامی جمہوری ایران کے سفیر سمیت سینکڑوں بے گناہ افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو دہشت گرد سائبر حملے کا جواب دینا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ