16 ستمبر، 2024، 5:50 PM

ایرانی صدر کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، آئی اے ای اے سربراہ

ایرانی صدر کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، آئی اے ای اے سربراہ

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ بات چیت کی امید ظاہر کی۔

مہر نیوز کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ متعلقہ مسائل پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ 

رافیل گروسی نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ بات چیت کے لیے پرامید ہیں تاکہ عالمی برادری کو یقین دلایا جا سکے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن ہے۔

 بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی جنرل کانفرنس کا 68 واں باقاعدہ اجلاس پیر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہوا۔

رکن ممالک کے نمائندے یوکرین میں جوہری سلامتی، شمالی کوریا میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ (این پی ٹی) کے معاہدے کے تحت ضمانتوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں آئی اے ای اے کی ضمانتوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

ٹاس نیوز کے مطابق یہ اجلاس روایتی طور پر ویانا انٹرنیشنل سینٹر (VIC) میں منعقد کیس جا رہا ہے جو  20 ستمبر تک جاری رہے گا۔

News ID 1926689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha