مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سربراہ یحیی السنوار نے لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام خط لکھا ہے۔
اپنے خط میں یحیی السنوار نے سید حسن نصراللہ کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہار یکجہتی اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کی جانب سے صمیم قلب کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ اظہار یکجہتی غزہ کی مقاومت کی حمایت میں آپ کے اقدامات اور مقاومت کی پشت پناہی کی علامت ہے۔
حماس کے سربراہ نے مزید لکھا ہے کہ حماس کا اعلی کمانڈر ابوالعبد دشمن صہیونیوں کے ساتھ بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔ اس عظیم کمانڈر کی شہادت سے مقاومتی رہنماوں نے ثابت کیا کہ اپنے ہم وطنوں کے خون سے زیادہ ہمارا خون عزیز نہیں ہے۔ شہداء کا بابرکت خون ہمارے اندر مزید جرائت پیدا کرتا ہے اور دشمن کے مقابلے میں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ حماس گذشتہ کی طرح شہداء کے خون کے ساتھ وفاداری کے وعدے کی پابند رہے گی۔ حماس کے مجاہدین شہید ہنیہ اور دیگر شہداء کی راہ کو جاری رکھیں گے۔
حماس کے سربراہ نے لکھا ہے کہ فلسطینی عوام نے اتحاد کے ساتھ دشمن کے سامنے استقامت کا عہد کرلیا ہے۔ صہیونیوں کے منصوبے کے مقابلے میں مقاومت کے محور پر اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
السنوار نے اپنے خط میں غاصبوں صہیونیوں کے مکمل انخلاء اور بیت المقدس کو مرکز بناتے ہوئے خودمختار فلسطین کی تشکیل تک جہاد کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ