مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان عراقی کردستان کے اعلی حکام کی دعوت پر اربیل پہنچ گئے ہیں۔
اربیل کے ہوائی اڈے پر کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی نے صدر پزشکیان کا استقبال کیا۔
صدر پزشکیان کردستان میں وزیراعظم مسرور بارزانی اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی اور دیگر اعلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ کسی ایرانی صدر کا عراقی کردستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
آپ کا تبصرہ