10 ستمبر، 2024، 8:53 PM

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ عراق کا شیڈول جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ عراق کا شیڈول جاری

نئے ایرانی صدر اپنے پہلے سرکاری دورے پر عراق جائیں گے جہاں مختلف عراقی حکام، پڑوسی ملک میں مقیم ایرانی تاجروں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اربیل اور سلیمانیہ جائیں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی سرکاری دعوت پر بیرون ملک کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر کل (بدھ) بغداد جائیں گے، جہاں وہ صدر عبداللطیف رشید، وزیر اعظم السودانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محسن المندالوی سمیت اعلیٰ عراقی حکام سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔

اس دورے میں صدر پزشکیان پڑوسی ملک میں مقیم ایرانی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے اور کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی کی سرکاری دعوت پر کردستان کے دارالحکومت اربیل بھی جائیں گے جہاں کرد حکام سے بات چیت کریں گے۔

 اس کے علاوہ وہ عراق کے شمال میں ایک اور بڑے کرد شہر سلیمانیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

News ID 1926556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha