18 ستمبر، 2024، 6:59 PM

حزب اللہ کے اربعین آپریشن کے مقابلے میں پیجر دھماکے کی کوئی اہمیت نہیں، ایرانی سفیر

حزب اللہ کے اربعین آپریشن کے مقابلے میں پیجر دھماکے کی کوئی اہمیت نہیں، ایرانی سفیر

میڈرڈ میں ایران کے سفیر رضا زبیب نے کہا کہ اگست میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے اربعین آپریشن کے مقابلے میں اسرائیل کے سائبر دہشت گردانہ حملے کی کوئی تزویراتی اہمیت نہیں ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، میڈرڈ میں ایران کے سفیر رضا زبیب نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ جنگ جیت اور چیلنج کے درمیان اتار چڑھاؤ کا نام ہے اور اس کی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ لبنان کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیاں جسمانی حد تک تھیں لیکن اربعین آپریشن اور یمن کے "فلسطین 2" ہائپر سونک میزائل آپریشن سے غاصب رجیم کی ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شکست کے مقابلے میں اس کی اسٹریٹجک اہمیت بہت کم تھی۔

یمن کے "فلسطین-2" نامی ہائپرسونک میزائل کا انکشاف المسیرہ چینل کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج کے ذریعے کیا گیا ہے، جس میں یمن نے علاقائی دفاعی نظام کو چیلنج کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

 لبنان میں منگل کی شام اسرائیلی حکومت کی طرف سے کئے گئے سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد شہید اور 4000 دیگر زخمی ہو گئے۔

News ID 1926741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha