مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کی صبح اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شام میں ایران سے منسلک مرکز پر حملے کا دعوی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
کنعانی نے اسرائیلی حکومت کے حامیوں سے صیہونیوں کو مسلح کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اقوام متحدہ کو صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف مزید سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے شامی صوبہ حماہ کے شہر المصیاف پر حملہ کرکے 14 بے گناہ شہریوں کو شہید اور 42 کو زخمی کیا تھا۔
صہیونی میڈیا نے کہا تھا کہ پیر کے روز اسرائیل نے ایران سے منسلک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ