8 ستمبر، 2024، 6:13 PM

ایران کی او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ تجارت 26.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

ایران کی او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ تجارت 26.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی OIC کے 56 رکن ممالک کے ساتھ تجارت 5 ماہ میں 26.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مہر نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی کسٹم ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے ساتھ ایران کی تجارت رواں ایرانی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 26.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

محمد رضوانی فر نے کہا کہ ایران اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان پہلے پانچ مہینوں میں 42.3 ملین میٹرک ٹن کی تجارت ہوئی جس کی مالیت 26.7 بلین ڈالر ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک کو ایران کی برآمدات مجموعی طور پر 33.6 ملین میٹرک ٹن ہیں جو کہ 13.5 بلین ڈالر بنتی ہیں جو کہ وزن اور قدر میں بالترتیب 8% اور 16% سالانہ اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ او آئی سی کے رکن ممالک سے ایران کی درآمدات 8.7 ملین میٹرک ٹن رہی، جس کی مالیت 13.2 بلین ڈالر ہے، جس کے وزن اور مالیت میں سالانہ 18 فیصد اور 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1926500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha