7 ستمبر، 2024، 4:25 PM

پزشکیان اور پیوٹن اکتوبر میں ملاقات کریں گے

پزشکیان اور پیوٹن اکتوبر میں ملاقات کریں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اکتوبر میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کا دورہ کریں گے اور اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے TASS نیوز کو بتایا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ روسی رہنما ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ہم اس وقت اس دورے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ یہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لئے مفید اور کامیاب ہو۔

انہوں نے مزید کہا  اس دورے میں صدر پزشکیان کا سربراہی اجلاس سے خطاب،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت، صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات، اور اسی طرح دیگر روسی حکام اور ایرانی برادری کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔

روس نے یکم جنوری 2024 کو برکس کی صدارت سنبھالی جو رواں سال کے آخر تک جاری رہے گی جس میں وسیع موضوعات پر 200 سے زیادہ تقاریب ہوں گی۔ 

 روس کی صدارت میں اہم تقریب اکتوبر 2024 میں کازان میں برکس سربراہی کانفرنس ہوگی۔ ایران یکم جنوری 2024 کو برکس میں شامل ہوا

News ID 1926469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha