مہر نیوز نے پریس ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی کھلاڑی سعید افروز نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں مردوں کے جیولن تھرو F34 مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔
انہوں نے ایران کے لیے 13 واں اور تیسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ان کا دوسرا تھرو 40.67 رہا جب کہ تیسرے تھرو میں 41.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر عالمی پیرا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔
ایرانی شاٹ پٹر امیر حسین علی پور اور خاتون شوٹر سارا جوانمردی پہلے ہی مقابلوں میں ملک کے لیے دو گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔
خاتون سپرنٹر حاجر صفرزادہ نے اولمپک گیمز میں خواتین کے 400 میٹر - T12 مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ مہدی اولاد اور ظفر ذاکر نے مردوں کے شاٹ پٹ F11 اور F55 میں چاندی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
فاطمہ ہمتی اور ہادی نوری نے بھی مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن آرچری مقابلے میں چاندی کے تمغے جیتے ہیں، جبکہ زہرہ رحیمی نے پیرا تائیکوانڈو میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پیرا تائیکوانڈو کے دیگر ایتھلیٹس علی رضا بخت اور حمید حق شناس نے دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ اسی طرح پرستو حبیبی اور علی رضا مختاری نے خواتین کے کلب تھرو F32 اور مردوں کے شاٹ پوٹ F53 میں مزید دو کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ