7 ستمبر، 2024، 10:51 AM

پیرس سے مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

پیرس پیرا اولمپک، ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، مختلف کھیلوں میں مزید تین طلائی تمغے

پیرس پیرا اولمپک، ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، مختلف کھیلوں میں مزید تین طلائی تمغے

پیرس میں جاری پیرا اولمپک میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویٹ لفٹنگ، جیولین تھرو اور والیبال میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ پیرس میں جاری پیرا اولمپک میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف کھیلوں میں تین طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔

طلائی تمغوں کے بعد ایران نے تمغوں کی فہرست میں ابتدائی صفوں میں جگہ حاصل کی ہے۔

والی مقابلوں کے فائنل میں ایران اور بوسنیا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں سخت مقابلے کے بعد ایران نے بوسنیا کو شکست دیتے ہوئے پیرا اولمپک میں آٹھویں مرتبہ طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

ویٹ تھرو کے مقابلوں میں ایران کے یاسین خسروی نے ریکارڈ تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

روح اللہ رستمی نے پیرا ویٹ لفٹنگ میں 242 کلوگرام وزن اٹھایا اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے عالمی اور پیرا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

پیرس اولمپک میں اب تک سارہ جوانمردی، امیر حسین علیپور، سعید افروز، روح اللہ رستمی، یاسین خسروی اور والی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

ظفر ذاکر، پرستو حبیبی، زہرا رحیمی، فاطمہ ھمتی، پیرا تیرو کمان مکس ڈبل، مہدی اولاد، ہاجر صٖفرزادہ، حسن باجولوند، میثم بنی طبا اور علی پیروج نے چاندی جبکہ علی رضا بخت، حامد حق شناس، علی رضا مختاری، محمد رضا عرب عامری، محسن بختیار اور علی اصغر جوانمردی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

News ID 1926461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha