مہر نیوز کے مطابق امریکہ نے پیر کے روز ڈومینیکن ریپبلک میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا طیارہ قبضے میں لے کر یہ الزام لگایا کہ اسے شیل کمپنی کے ذریعے "غیر قانونی طور پر خریدا گیا تھا۔
امریکہ نے طیارے پر قبضہ کرکے اسےفلوریڈا کے لیے اڑایا، تاہم وینزویلا کے صدر نے اسے " کھلی قزاقی" قرار دیتے ہوئے اس امریکی اقدام کی مذمت کی۔
دنیا بھر میں اپنی تسلط پسندانہ دھونس جمانے والے واشنگٹن نے کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے یہ اقدام ضروری تھا۔
وینزویلا کی وزارت خارجہ نے کاراکاس میں پیر کو ایک بیان جاری کر کے اس امریکی قبضے کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک بار پھر، امریکی حکام ایک ایسے مجرمانہ عمل میں مصروف ہیں جسے کھلی قزاقی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ادھر ڈومینیکن ریپبلک نے کہا کہ اس نے طیارے سے متعلق امریکی اقدام میں حصہ نہیں لیا۔
آپ کا تبصرہ