مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر پزشکیان کی جانب سے ان کو جواب موصول ہوا ہے جو کہ اس بات کی علامت ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی گنجائش ہے۔
انہوں نے گفتگو کے دوران ایران کی جانب سے عالمی ادارے کے ساتھ مسلسل تعاون کا ذکر کئے بغیر کہا کہ ایران کی ایٹمی پیشرفت کے بارے میں شفافیت کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ