24 ستمبر، 2008، 4:47 PM

صدر احمدی نژاد

ایرانی عوام امن پسند و صلح کے حامی ہیں// عالمی برادری ایران کے ایٹمی پروگرام کی حامی ہے

ایرانی عوام امن پسند و صلح کے حامی ہیں// عالمی برادری ایران  کے ایٹمی پروگرام کی حامی ہے

ایران کے صدر احمدی نژاد نے اقوا م متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں عالمی برادری کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے چند حامی ممالک خود کو عالمی برادری اور اس کا ٹھیکیدارتصور کرتے ہیں جبکہ ان کا یہ تصور بالکل غلط اور بے بنیاد ہے انھوں نے کہا کہ عالمی برادری ناوابستہ تحریک کے 118 رکن ممالک اسلامی کانفرنس کے 57 ممالک ڈی ایٹ کے رکن ممالک اور گروپ پندرہ کے رکن ممالک پر مشتمل ہے جو سب کے سب ایران کے ایٹمی پروگرام کے حامی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل اقوام متحدہ میں عالمی مسائل اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے صدر نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اقوام متحدہ کے معتبر جوہری ادارے نے اپنی بارہ رپورٹوں میں اس بات کی تائید و تصدیق کی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور اس میں کوئی انحراف نہیں ہے اور ایران نے بھی اس سلسلےمیں بے مثال تعاون پیش کیا ہے جس کا اعتراف خود ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں نے متعدد بار کیا ہےصدر احمدی نژاد نے کہا کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کی کوشش میں نہ تھے اور نہ ہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیارایران کی اسٹراٹجیک  پالیسی کا حصہ ہیں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی کا خواہاں ہے صدر احمدی نژاد نے عالمی برادری کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے چند حامی ممالک خود کو عالمی برادری اوراس کا ٹھیکیدار تصور کرتے ہیں جبکہ ان کا یہ تصور بالکل غلط اور بے بنیاد ہے انھوں نے کہا کہ عالمی برادری ناوابستہ تحریک کے 118 رکن ممالک ،اسلامی کانفرنس تنظیم کے 57 ممالک ، ڈی ایٹ کے رکن ممالک اور گروپ پندرہ کے رکن ممالک پر مشتمل ہے جو سب کے سب ایران کے ایٹمی پروگرام کے حامی ہیں۔ صدر نے عراق اور افغانستان میں امریکی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا امریکہ کو اس کے ایٹمی ہتھیار شکست سے نہیں بچا سکتے انھوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو دور ختم ہوچکا ہے اب گفتگو اور مذاکرات کا دور ہے۔ اور ہماری نظر میں ایران کا ایٹمی معاملہ حل ہوچکا ہے۔

 

News ID 754978

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha