16 اپریل، 2024، 1:07 PM

ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحہ بنانے کے شواہد موصول نہیں ہوئے، سربراہ آئی اے ای اے

ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحہ بنانے کے شواہد موصول نہیں ہوئے، سربراہ آئی اے ای اے

عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحہ بنانے کے شواہد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات سے عالمی ادارے کی نگرانی کا عمل متاثر نہیں ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ رفائل گروسی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحہ بنانے کے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے ہیں۔

نیویارک میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں گذشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے ایرانی ایٹمی پروگرام پر عالمی ادارے کی نگرانی کا عمل متاثر نہیں ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران میں ہمارے انسپکٹرز ہر روز نگرانی کرتے ہیں۔ گذشتہ دنوں حفاظتی اقدامات کے تحت ایرانی توانائی کے مراکز بند تھے لیکن آج کھولے گئے اور ہمارے نمائندوں نے سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کیں۔

گروسی نے کہا کہ عالمی ادارہ اپنا کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے گذشتہ دعوے کو تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورنئم کی افزودگی کو بڑھایا ہے تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ایران نے ایٹمی اسلحہ بنانا شروع کیا ہے۔ ہمارے پاس ایٹمی اسلحہ بنانے کے بارے میں کوئی شواہد یا ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ چند دنوں میں تہران کا دورہ کریں گے۔

News ID 1923353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha