روس كے وزير امور خارجہ :
روس ، ايران كے ساتھ اپنا ايٹمي تعاون جاري ركھے گا
روس كے وزير امور خارجہ نے نامہ نگاروں سے بات كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا كہ ماسكو ، تہران كے ساتھ اپنا ايٹمي تعاون جاري ركھے گا
خبر رساں ايجنسي مہر نے ايك روسي روز نامہ كے حوالے سے خبر دي ہے كہ روسي وزير خارجہ سر گئي لوروف نے نامہ نگاروں سے بات چيت كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا كہ روس نے ہميشہ صلح آميز ايٹمي پروگرام كي حمايت كي ہے
انہوں نے كہا كہ عام تباہي پھيلانے والے اسلحہ كے عدم پھيلاؤ كا مسئلہ بين الاقوامي سياست كا اہم ترين مسئلہ بن گيا ہے ايران كا ايٹمي مسئلہ اورعراق كے عام تباہي پھيلانے والے اسلحہ نے دنيا كے ملكوں كي نگاہيں اپني طرف مبذول كرركھي ہيں ?
روس كے وزير خارجہ نے وضاحت كي كہ اسرائيل كے ايٹمي پروگرام نے بھي دنيا كي نگاہيں اپني طرف معطوف كرركھي ہيں اور اسرائيلي حكام نے ابھي تك اپنے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں دقيق معلومات فراہم نہيں كي ہيں ?
لوروف نے ايٹمي توانائي كي عالمي ايجنسي كے سربراہ كے حاليہ اسرائيلي دورے كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كے وزير اعظم اور دوسرے حكام نے اپنے ايٹمي پروگرام كو خفيہ طور پر جاري ركھنے كي تاكيد كي ہے جبكہ عالمي برادري اس قسم كے بيانات اور صورتحال كو ہرگز قبول نہيں كرسكتي ?
آپ کا تبصرہ