مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے صیہونی سرکاری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلاڈیلفیا اور نیتساریم کراسنگ کے سلسلے میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی قیدیوں کے تبادلے کے کسی بھی موقع کو حاصل کرنے میں بنیادی رکاوٹ ہے۔
ان ذرائع ابلاغ نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو کا مذاکرات میں من پسند شرائط پر بے جا اصرار علاقائی کشیدگی اور غزہ میں نہ ختم ہونے والی جنگ کا باعث بنے گا۔
ان ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے جہنم کی طرف بڑھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج اور سیکورٹی اداروں نے تل ابیب رجیم کو اندرونی محاذ پر درپیش واضح اور فوری خطرے سے خبردار کیا ہے۔
صیہونی میڈیا نے زور دے کر کہا: اسرائیل دلدل کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ سب اس خوف ناک صورت حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ