مہر نیوز کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملائیشیا کے قومی دن کے موقع پر اس ملک کے بادشاہ سلطان ابراہیم اسکندر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا: ایران اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات امت اسلامیہ کو مضبوط اور متحد کرنے کے لیے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور بن ابراہیم کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان امت مسلمہ کے مفاد میں مشترکہ اسلامی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ