مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں پولیو کی وباء کے مقبوضہ علاقوں تک پھیل جانے کے خدشے کے پیش نظر غزہ میں ویکسینیشن کے مقصد سے 3 دن کے لیے جنگ روکنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ اب عالمی ادارہ صحت اس مسئلے کا ذمہ دار ہے۔
اسی بنا پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم نے اتوار کو غزہ میں پولیو کے خلاف عوامی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: منصوبے کے مطابق غزہ میں پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔
ہم اس مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انسانی بنیادوں پر دشمنی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تاہم غزہ کے لوگوں کے لیے واحد پائیدار دوا امن ہے اور حقیقت یہ ہے کہ غزہ میں تمام فلسطینی بچوں کی مکمل حفاظت کا واحد راستہ اس پٹی میں جنگ بندی کا قیام ہے۔"
آپ کا تبصرہ