مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوٹیرس" نے مغربی کنارے کی حالیہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بیانات اس علاقے میں صیہونی حکومت کے وسیع حملوں اور پناہ گزین کیمپوں کے محاصرے کے باعث اسپتالوں کو لاحق خطرات کے بعد سامنے آئے ہیں۔
گوتریس نے قابض حکومت سے مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن فوری طور پر بند کرنے اور اس علاقے میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ان حملوں کے دوران فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی رجیم کی مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ