24 اگست، 2024، 12:27 AM

شہید ہنیہ کا قتل ایران کی سلامتی کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

شہید ہنیہ کا قتل ایران کی سلامتی کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما کے قتل میں صیہونی غاصب رجیم کے مجرمانہ کردار کو ایران کی سلامتی اور خود مختاری کی ناقابل معافی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جارح رجیم کو سزا دینے کے ایران کے حق پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سجورنے نے عباس عراقچی کو ٹیلی فون کرکے انہیں ایران کے وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطہ جاری رکھنے کے لیے اپنے ملک کی آمادگی سے آگاہ کیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے  امید ظاہر کی کہ اس مقصد کے لیے دو طرفہ مشاورت جاری رہے گی، انہوں نے کشیدگی میں کمی اور امن کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

اس دوران عراقچی نے فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور تعمیری مذاکرات کو مضبوط بنانے کے لیے تہران کی آمادگی کا اظہار کیا۔ 

عراقچی نے مغربی ایشیا میں مسائل کی پیچیدگی اور کشیدگی کو بڑھانے اور پورے علاقے میں عدم استحکام کا باعث بننے والی صیہونی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے فرانس اور دیگر مغربی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے پھیلاؤ اور کشیدگی میں اضافے کو روکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس صورت حال کی واحد مجرم، یعنی صیہونی حکومت پر توجہ مرکوز کی جائے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما کے قتل کے صیہونی رجیم کے مجرمانہ اقدام کو ایران کی سلامتی اور خود مختاری کی ناقابل معافی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جارح رجیم کو سزا دینے کے ایران کے حق پر زور دیا۔ 

اس گفتگو میں باہمی تعلقات سمیت دیگر دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1926151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha