مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ویب سائٹ واللا نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جنگ بندی مذاکرات میں تل ابیب کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے غزہ میں اپنے حملے تیز کرے۔
مذکورہ صہیونی میڈیا ذرائع نے بتایا: اسرائیلی سکیورٹی ادارے حماس کے ساتھ تصادم کی طرف واپسی کے امکان کو برقرار رکھنے اور جنگ نہ روکنے پر تاکید کرتے ہیں۔
واللا نے رپورٹ دی: اسرائیلی فوج کا اندازہ یہ ہے کہ ایران اور حزب اللہ ہنیہ اور فواد شکر کے قتل کے جوابی ردعمل پر اب بھی اصرار کر رہے ہیں۔اور صیہونی فوج ایران اور حزب اللہ کے اچانک حملے کے خوف سے ہائی الرٹ ہے، تاہم ممکنہ سرپرائز حملے نے اسرائیلی حکام کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور یہی اعصاب شکن کیفیت صیہونی فورسز پر بھی طاری ہے۔
آپ کا تبصرہ