11 اگست، 2024، 4:24 PM

شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا دینی اور قومی فریضہ سمجھتے ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا دینی اور قومی فریضہ سمجھتے ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا ہمارا قومی اور دینی وظیفہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جرائم پیشہ حکومت کسی قانون اور اصول کی پابند نہیں ہے۔ غزہ میں اسکول پر حملہ کرکے دہشت گرد حکومت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے ممالک کے لئے باعث ننگ و عار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مسلمان ممالک کو باہمی اتحاد کے ساتھ اس نسل کشی کو روکنا چاہئے۔

قالیباف نے تاکید کی کہ حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون ایرانی سرزمین پر بہایا گیا ہے لہذا اس کا بدلہ لینا ہمارا دینی اور قومی وظیفہ ہے۔ 

اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے "مردہ باد اسرائیل" کا نعرہ لگایا۔

اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ صہیونی انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں جو طاقت کی زبان ہی سمجھتے ہیں۔ صہیونی حکومت ایران کے جواب کے منتظر رہے۔ 

News ID 1925904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha