9 اگست، 2024، 2:51 PM

اگر مسلمان غزہ کے عوام کی حمایت کرتے تو صہیونی قصاب کے ظلم سے بچ جاتے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اگر مسلمان غزہ کے عوام کی حمایت کرتے تو صہیونی قصاب کے ظلم سے بچ جاتے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر مسلمان اپنے اسلامی وظیفے پر عمل کرتے تو خونخوار صہیونی فلسطینیوں کا خون نہ بہاتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور قتل عام پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حوالے سے مسلمانوں نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپانی حکومت نے ناگاساگی پر حملے کی یاد میں ہونے والی تقریب میں صہیونی سفیر کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ صہیونی سفیر کو دعوت نہ دینے کی وجہ سے جی سیون ممالک نے تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان اقوام اور ممالک بھی اپنے وظیفے پر عمل کرتے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے تو فلسطینی شہری صہیونی ظالموں کے ہاتھوں قتل ہونے سے بچ جاتے۔

News ID 1925864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha