8 اگست، 2024، 3:51 PM

صہیونی لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ صہیونی جرائم پیشہ نیٹ ورک طاقت کے زور سے ہی بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی جرائمہ پیشہ نیٹ ورک کسی عقل اور منطق کا قائل نہیں ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کے بدلے غزہ کے بیس لاکھ فلسطینیوں کو بھوک اور قحطی میں گرفتار کرنا اچھا عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جرائم پیشہ نیٹ ورک کے رکن کی حیثیت سے انتہا پسند وزیرخزانہ نے اپنی زبان سے خود اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کا عملی نمونہ گذشتہ دس مہینوں کے دوران دنیا نے غزہ میں اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے۔

کنعانی نے مزید کہا ہے کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ صہیونی جرائم پیشہ نیٹ ورک ڈنڈے کے زور پر بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتا ہے۔ آرام اور نرم لہجہ اختیار کرنے کی صورت میں صہیونی اپنے جرائم سے باز نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ زبانی اقدامات کے بجائے صہیونی حکومت کو جارحیت سے روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

News ID 1925852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha