مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے دوران ایک بائیولوجیکل کیپسول کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیجا گیا تھا جو زمین سے 140 کلومیٹر کے فاصلے کی بلندی پر پہنچنے کے بعد واپس اترا۔
انہوں نے کہا کہ لانچر نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن کیپسول کے حصے میں سست رفتاری کی وجہ سے واپسی کے سب سسٹم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ کیپسول کا سب سسٹم کیپسول کی رفتار اور محفوظ لینڈنگ کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ