مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ قاتل صہیونی حکومت ایران پر پیرس اولمپک کے دوران بدامنی پھیلانے کے الزامات عائد کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ سویلین کے قتل عام کی وجہ سے صہیونی حکومت دنیا میں نفرت کا شکار ہوچکی ہے۔
کنعانی نے مزید کہا ہے کہ اولمپک گیمز امن اور دوستی کی علامت ہے۔ صہیونی حکومت اولمپک کی روح اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ غزہ میں دس مہینے سے فلسطینی عوام کے قتل عام میں ملوث صہیونی حکومت پر دنیا میں کوئی اعتبار نہیں کرتا ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے اولمپک گیمز منتظمین کو انتباہ کیا تھا کہ گیمز کے دوران ایران اور مقاومتی تنظیموں کی طرف سے بدامنی کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ