26 جولائی، 2024، 8:59 AM

دشمن مقاومتی محاذ کا مقابلہ کرنے سے عاجز آچکے ہیں، جنرل سلامی

دشمن مقاومتی محاذ کا مقابلہ کرنے سے عاجز آچکے ہیں، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ آج دشمن مقاومتی محاذ کا مقابلہ کرنے سے عاجز آچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی شہداء تہران کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی تحریک نے نہضت عاشورا سے جنم لیا اور امام خمینی کی بابصیرت قیادت کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دفاع مقدس کا زمانہ انتہائی استثنائی اور بے نظیر تھا جس میں دل اور زبان ک اتحاد نظر آتا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران مجاہدین نے شہداء کربلا کی طرح غیرت کا مظاہرہ کیا۔ ہم ان بہادر لوگوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانثاری سے تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تاریخ سے عبرت لے کر موقع پر میدان میں حاضر نہ ہوجائیں تو مسلمانوں کا سربراہ تنہا رہ جائے گا اور اہل بیت کو قیدی بنایا جائے گا۔ ہم نے ہمیشہ یہی آرزو کیا ہے کہ کاش کربلا میں ہوتے اور شہید ہوتے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ آج مشرق وسطی کے مختلف مقامات پر دشمن مقاومتی محاذ کا مقابلہ کرنے سے عاجز آچکے ہیں۔

News ID 1925603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha