21 جولائی، 2024، 1:33 PM

اہم مسائل پر پارلیمنٹ اور حکومت کا ایک ہی موقف سامنے آنا چاہیے، رہبرمعظم کا اراکین پارلیمنٹ سے خطاب

اہم مسائل پر پارلیمنٹ اور حکومت کا ایک ہی موقف سامنے آنا چاہیے، رہبرمعظم کا اراکین پارلیمنٹ سے خطاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کو مل کر ایک موقف اختیار کرنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر پارلیمنٹ کے ترجمان حجت الاسلام سلیمی نے کہا کہ پارلیمانی اراکین ہمیشہ سے رہبر معظم سے ملاقات کے متمنی تھے تاہم شہید صدر رئیسی کو پیش آنے والے حادثے اور بعد کے واقعات کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کی رہبر معظم سے ملاقات میں کچھ دیر ہوگئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک میں رائے عامہ منتشر کرنے کا باعث نہیں ہونا چاہیے۔ عوام کا نفسیاتی سکون کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اہم مسائل پر پورے ملک سے ایک ہی موقف سامنے آنا چاہیے۔ پارلیمنٹ اور حکومت کو ایک ہی پیج پر ہونا چاہیے۔

News ID 1925538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha