21 جولائی، 2024، 6:22 AM

سربراہ کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی مہر نیوز سے گفتگو؛

ملکی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی وجہ سے ایران گذشتہ دنوں سائبر حملوں سے محفوظ رہا

ملکی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی وجہ سے ایران گذشتہ دنوں سائبر حملوں سے محفوظ رہا

کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں پوری دنیا سائبر حملوں سے متاثر ہوئی تاہم ملکی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی وجہ سے ایران ان حملوں سے محفوظ رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ امیر محمد زادہ لاجوردی نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں سائبر حملوں کی وجہ سے پوری دنیا میں انٹرنیٹ کا نظام متاثر ہوا تاہم ایران کا انٹرنیٹ پوری طرح فعال رہا۔

لاجوردی نے کہا کہ ایران ملکی ٹیکنالوجی اور اپنے جوانوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتا ہے اس لئے ملکی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس معطل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی ضروریات کا 80 فیصد ملکی ٹیکنالوجی سے پورا کیا جاتا ہے۔

دراین اثناء قومی سائبر سپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے ایران نے اپنے جوانوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ملکی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی تھی جس کے نتیجے میں آج اس شعبے میں ملکی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس شعبے میں خودکفیل ہوچکا ہے لہذا ہمسایہ ممالک کو انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹرنیٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پوری دنیا میں فضائی پروازیں معطل ہوگئی تھیں جبکہ مختلف ممالک میں ادارے اور کمپنیوں کے کاموں میں تعطل آیا تھا۔

News ID 1925528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha