14 جولائی، 2007، 10:39 PM

فیزکس مقابلہ

ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں عالمی فیزکس کے مقابلے کا آغاز

ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں عالمی فیزکس کے مقابلے کا آغاز

ایرانی پارلیمنٹ حداد عادل کی موجودگی میں عالمی فیزکس کے اڑتیسواں مقابلے کا اصفہان میں آغاز ہوا

 

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ حداد عادل کی موجودگی میں عالمی فیزکس کے اڑتیسواں مقابلے کا اصفہان میں آغاز ہوا ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حداد عادل نے کہا ہے کہ ایران نے دشمنوں کی معاندانہ کوششوں کے  باوجود علم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیت دنیا والوں پر ثابت کی ہے حداد عادل نے آج اصفہان میں منعقدہ فیزکس ورلڈ المپیاڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایران میں دنیا کے مختلف ملکوں کے منتخب جوانوں کا اجتماع اس بات کی علامت ہے کہ دشمنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی حد تک پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے اور صلح و دوستی کے شعبے میں ایرانی جوانوں نےاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے ۔ حداد عادل نے کہا کہ ہر ملک کے جوان دوستی کی علامت اور امن وصلح کے سفیر ہوتے ہیں واضح رہے کہ اس مقابلے میں دنیا کے 86 ممالک کے طلباء شرکت کررہے ہیں

 

News ID 517785

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha