مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمانی سربراہ محمد باقر قالیباف نے 10ویں برکس پارلیمانی فورم کے موقع پر ماسکو میں روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر وومین ویلنٹینا ماتویینکو کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
ملاقات کے دوران ماتووینکو نے کہا کہ ماسکو نے ایران کی برکس میں شمولیت کی حمایت کی تاکہ تنظیم کے مختلف شعبوں میں ایران کو فعالیت کا موقع مل سکے۔
انہوں نے مئی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر مسعود پزشکیان دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ