مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نیٹو سربراہان مملکت کی جانب سے ایران پر یوکرائن میں روس کی دفاعی مدد کا الزام مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو عدم استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائن جنگ میں ایران کو ملوث قرار دینے کا مقصد سیاسی ہے تاکہ مغربی ممالک کی طرف سے یوکرائن کی دفاعی مدد کو جواز بخشیں۔
کنعانی نے کہا کہ ایران یوکرائن کے بحران کو حل کرنے کی ہر کوشش کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ایران نے روس کو کوئی ڈرون طیارہ فراہم نہیں کیا ہے اس کے بجائے ایران مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل پر تاکید کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ