8 جولائی، 2024، 7:31 PM

زاہدان، پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس

زاہدان، پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس

ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا گیارہواں اجلاس ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں ہوا، جس دوطرفہ تجارت کو سالانہ 10 بلین ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا گیارہواں اجلاس ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں شروع ہوا۔ 

آن لائن اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی وفود دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے طریقہ کار پر بات کررہے ہیں۔

اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کوئٹہ میں قونصل جنرل، زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل اور صوبہ سیستان و بلوچستان کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کے سربراہ عرفان جاوید نے کہا کہ اسلام آباد مشترکہ منڈیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کی بھرپور حمایت کرتا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی تعاون کا خواہاں ہے کیونکہ اس سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو روزگار ملتی ہے۔

اس موقع پر صوبہ سیستان و بلوچستان کے اقتصادی امور کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر داؤد شہرکی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو تاریخی اور دیرینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارتی تبادلوں کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

News ID 1925297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha