8 جولائی، 2024، 8:56 AM

غزہ کی حمایت میں صہیونی حکومت کے ساتھ نبرد آزما ہوئے، سید حسن نصر اللہ

غزہ کی حمایت میں صہیونی حکومت کے ساتھ نبرد آزما ہوئے، سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے حزب اللہ صہیونی حکومت کے خلاف میدان جنگ میں اترگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال کا محرم گذشتہ سالوں کی نسبت مختلف ہوگا۔ اس سال طوفان الاقصی اور حماس کی صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کے سایے میں محرم میں عزاداری کی جائے گی۔

محرم الحرام کی دوسری مجلس کی مناسبت سے بیروت میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللہ غزہ کی حمایت میں صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ میں اترگئی۔ آج لوگ کہتے ہیں کہ ہم درست مقام پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا جو بھی گذشتہ نو مہینوں کے دوران فلسطین میں ہونے والے واقعات کو نظر انداز کرتا ہے، نفسیاتی طور پر بیمار ہے۔ ہمیں غزہ کے عوام کی اپنی توانائی کے مطابق مدد کرنا ہوگی کیونکہ قیامت کے دن اس کے بارے میں ہم سے سوال ہوگا۔ ہم حق کی حمایت سے کبھی نہیں کترائیں گے۔ جب حق کے ساتھ ہیں تو کبھی عقب نشینی نہیں کریں گے۔

News ID 1925289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha