مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے محرم اور صفر کے دوران ایرانی ویزا پالیسی سامنے آگئی۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
سفارتخانے کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے "خصوصی اربعین ویزے” پر تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائیں گے ، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی زائرین جو زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کے لیے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔
سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنی ہوگی ، ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر ہوگا۔
پاکستانی زائرین کو 20 صفر تک چذابہ کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے، دوسری سرحدوں سے ان کا سفر ممنوع ہو گا۔
آپ کا تبصرہ