9 جولائی، 2024، 12:51 PM

مجالس دینداری اور تعظیم شعائر الہی کی علامت ہیں، حجت الاسلام قمی

مجالس دینداری اور تعظیم شعائر الہی کی علامت ہیں، حجت الاسلام قمی

حجت الاسلام قمی نے محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجالس عزا دینداری اور شعائر الہی کی تعظیم کی علامت ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام حسین قمی نے کہا ہے کہ اگر امام حسینؑ کی عظمت کو سمجھیں تو مجالس کی اہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے اگرچہ حضرت امام حسینؑ کی عظمت کو پوری طرح ہم درک نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا کہ ہر فرشتہ اور پیغمبر اللہ سے زیارت امام حسینؑ کی تمنا کرتا ہے۔ علامہ شوشتری کہتے ہیں کہ حائر حسینی فقط امام حسین کا روضہ مبارک نہیں ہے بلکہ جہاں جہاں عزاداری کا خیمہ نصب کیا جائے، حائر حسینی ہے۔

حجت الاسلام قمی نے کہا کہ جب انسان حضرت امام حسینؑ کی زیارت سے واپس آتا ہے تو ایک منادی ندا دیتا ہے کہ اللہ نے تجھے بخش دیا ہے پس دوبارہ گناہ نہ کریں۔ آیت اللہ حق شناس کہتے تھے کہ خود کو محرم کے آغاز سے ہی حضرت امام حسینؑ کے لئے وقف کریں۔ پہلے عشرے میں انسان کی زندگی عزاداری سے لبریز ہونا چاہئے۔ جب حضرت امام سجادؑ کے سامنے حضرت امام حسینؑ کا نام لیا جاتا تو اس کے بعد آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ختم ہوجاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس کے دوران مصائب کا حق ادا ہونا چاہئے۔ مرحوم میرزا شیرازی ہمیشہ اپنی کلاس کے دوران نہج البلاغہ کا مختصر درس دیتے اور حضرت امام حسینؑ کا مختصر مصائب پڑھتے تھے۔ ایک مرتبہ شاگرد مصائب پڑھتے پڑھتے ظہر کا وقت ہوجاتا ہے اور استاد مسلسل گریہ کرتے ہیں اور کلاس تعطیل ہوتی ہے۔

حجت الاسلام قمی نے کہا کہ اللہ نے حضرت امام حسینؑ کا غم مومنین کے دل میں رکھا ہے۔ ان ایام مومن اپنا غم بھول کر عزاداری کرتا ہے۔ مجالس کے دوران تقدیر لکھی جاتی ہے۔ حضرت امام صادقؑ فرماتے ہیں امام زمان کے منکرین کے سامنے سورہ قدر دلیل کے طور پر پڑھیں اور استدلال کریں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ امینی کہتے تھے کہ قیامت کے دن حضرت زہراؑ محشر کے میدان میں آئیں گی اور درخواست کریں گی کہ میرا حسینؑ مجھے دکھادیں۔ اس وقت امام حسینؑ کا بغیر سر کے جسم کو لایا جائے گا۔ اس وقت اہل محشر گریہ کریں گے۔ اس وقت ندا آئے گی کہ جو طلب کرنا ہے طلب کریں۔ رونے والے حضرت امام حسینؑ کا سر مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجالس حسینی دینداری اور شعائر کی تعظیم کی علامت ہیں۔ امام حسینؑ حجت خدا ہیں اور آسمان والے عزاداران حسین کے لئے دعا کرتے ہیں۔

News ID 1925304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha